ڈھاکہ، 17 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش میں جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایک
مسلم شدت پسند کو پھانسی دے دی گئی ہے جس کو دو ججوں کو ہلاک کرنے کے جرم
میں سزائے موت سنائي گئی
تھی۔ پولس حکام کے مطابق 42 سالہ اسد الاسلام کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے لیڈر تھے۔ ان کو 2005 میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔